جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹس طاقتورترین،افغان،شامی کمزور ترین بن گئے

0
209

لندن(این این آئی) عالمی درجہ بندی میں جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹس 2022 کے طاقتور ترین پاسپورٹس قرارپائے ہیں ،جبکہ مسلم دنیا کا طاقتورترین پاسپورٹ متحدہ عرب امارات کا ہے ،پاکستانی پاسپورٹ بدستور چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2022 کے لیے دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی ،پہلی سہ ماہی کے لیے عالمی درجہ بندی میں جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹس 2022 کے طاقتور ترین پاسپورٹس قرار پائے،دونوں ممالک کے شہری 192 ممالک میں بغیر ویزا سفر یا ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پابندیاں بڑھنے سے انڈیکس کی 16 سالہ تاریخ میں عالمی سطح پر سفری خلا میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔مجموعی طور پر 199 پاسپورٹس کی درجہ بندی کی گئی جاپان اور سنگاپور کے بعد جنوبی کوریا اور جرمنی 190 ممالک تک رسائی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ویزا فری یا کسی جگہ پہنچنے پر ویزا حاصل کرنے والے پاسپورٹ کی اس فہرست میں اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لگسمبرگ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جن کے شہریوں کو 189 ممالک میں یہ سہولت دستیاب ہے۔188 ممالک کے ساتھ ڈنمارک، فرانس، نیدرلینڈز، سوئیڈن اور آسٹریا کے پاسپورٹس چوتھے نمبر پر رہے جبکہ پرتگال اور آئرلینڈ کے پاسپورٹس کے حامل افراد 187 ملکوں میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں