عمران صاحب ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ججوں کی تقرری کا اختیار اپنے پاس لے کر قانون اور آئین کی تضحیک کر رہے ہیں ،مریم اور نگزیب

0
217

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ججوں کی تقرری کا اختیار اپنے پاس لے کر قانون اور آئین کی تضحیک کر رہے ہیں ۔ پارلیمنٹ میں قانون ساز ی کے حوالے سے اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ فسطائیت کا بلڈزور چلا کر عمران صاحب قوم پر منی بجٹ مسلط کریں گے ،ساڑھے تین سال میں ایک قانون سازی بھی عمران صاحب اتفاق رائے سے نہ کراسکے ۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کا برانڈ بھیک، آئی ایم ایف کی غلامی، مہنگائی اور معاشی تباہی ہے ،پارلیمان کے جنگلے گرانے والے رلیمان کے جمہوری عمل ، قاعدے قانون کو روند رہے ہیں ۔