برطانیہ کی خفیہ ایجنسی نے پارلیمنٹ میں چین کے ایجنٹ سے خبردار کردیا

0
210

واشنگٹن(ایجن این آئی )برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 نے ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ ایک مبینہ چینی ایجنٹ برطانیہ کی سیاست میں مداخلت کے لیے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئی ہیں۔برطانوی میڈیارپورٹس کے مطابق سیکیورٹی سروس کی جانب سے ایک الرٹ میں کہا گیا کہ کرسٹین چنگ کوی لی نے چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی)کے موجودہ اور خواہشمند اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ روابط قائم کیے ہیں۔ایم آئی 5 نے کہا کہ کرسٹین چنگ کوی نے چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی فنڈنگ کے ساتھ سیاستدانوں کو عطیہ دیا۔ وائٹ ہال کے ذرائع نے بتایا کہ ایم آئی 5 کی طویل عرصے سے جاری تحقیقات کے بعد معاملہ سامنے آیا ۔کرسٹین چنگ کوی لی کی جانب سے اراکین اسمبلی میں سے ایک لیبر کے رکن بیری گارڈنر تھے جنہوں نے 5 برس میں خاتون سے 4 لاکھ 20 ہزار پائونڈ سے زیادہ وصول کیے۔لبرل ڈیموکریٹ رہنما سر ایڈ ڈیوی کو بھی 5 ہزارپائونڈ کا عطیہ اس وقت ملا جب وہ توانائی کے سیکریٹری تھے لیکن انہوں نے کہا کہ یہ رقم ان کی مقامی ایسوسی ایشن نے قبول کی۔وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ جان بوجھ کر چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے سیاسی مداخلت کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، اراکین پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا۔لیکن انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے پاس غیر ملکی مداخلت کی نشاندہی کرنے کے اقدامات موجود ہیں۔