اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہاہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی اوریجنل ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہے۔ وہ قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کے اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب میں وزیرِاعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں قومی سلامتی پر بہت بحث ہوئی، پاکستان کی تمام پالیسیاں اعلیٰ معیار کی ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا کہ پالیسی کوپبلک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی سے متعلق بہت باتیں کی گئیں،ہم نے پوری دنیا کی پالیسیاں دیکھیں ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام شعبوں کی بہت اچھی پالیسیاں ہیں، جو بنتی ہیں اور اپڈیٹ ہوتی ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...