امریکی سائنس دانوں نے وائرس قاتل ماسک تیار کرلیا

0
353

واشنگٹن(این این آئی)ماہرین کا خیال ہے کہ ماسک سانس کے ذریعے خارج ہونے والے وائرسز اور وائرل جراثیم کو روکنے میں کافی حد تک موثر ثابت ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ کپڑے سے تیار کردہ ماسک میں انہوں نے جراثیم کش کیمیکلز کا اضافہ کرکے انہیں ایسا بنا دیا کہ ان کے ذریعے منہ کو ڈھانپنے سے دوسرے شخص کی طرف سے سانس خارج کرتے وقت نکلنے والے جراثیم کو تلف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طرح یہ ماسک حقیقی معنوں میںجراثیم سے بچائو میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔