اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز گل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائے کے سلیکٹڈ ترجمان آئین کے بیانیہ کو غداری کا بیانیہ کہہ رہے ہیں ،سلیکٹڈ ٹولے کو آئین اور ووٹ چوری میں اب این آر نہیں ملے گا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک نواز شریف سے دشمنی میں پورے ملک کو داؤ پہ لگا دیا ،پی ڈی ایم ملک ، آئین اور عوام کو سلیکٹڈ اور کرپٹ ٹولے سے بچانے نکلے ہیں اور انشااللہ بچا کر دم لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک سلیکٹڈ ، نالائق ، نااہل اور کرپٹ شخص کو 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا اور ملک کی معیشت اور روزگار تباہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک سلیکٹڈ شخص کو آئین اور ووٹ چوری کر کے ملک پہ مسلط کیا گیا جس کی سزا عوام کاٹ رہی ہے ،شہباز گل کو فواد چودھری کے اسمبلی میں بیانیہ کی وضاحت دینی چاہئے جو ملک دشمن ہے
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...