لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے 2021 میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو فی کس 15 لاکھ روپے کا انعام دیا۔ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 2021 اور بالخصوص ٹی 20 ورلڈکپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں قذافی اسٹیڈیم میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد،عماد وسیم، شاہنواز دھانی، ساجد خان،عابد علی،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ حسن علی، شاداب خان اور محمد حفیظ کراچی میں نجی مصروفیت کے سبب شریک نہیں ہوسکے۔ تقریب کے آغاز سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اْن کی کارکردگی کو سراہا جبکہ انہوں نے کھلاڑیوں کو فی کس 15،15 لاکھ روپے انعام دیا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رمیزراجہ کا کہنا تھا فینز کو قومی کرکٹرز گراؤنڈز میں واپس لیکرآئے ہیں،اس ٹیم نے بچوں میں کرکٹ کا شوق دوبارہ پیدا کیاہے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سر نیچے اور پرفارمنس اوپر یہ فلاسفی کھلاڑیوں کو سمجھائی ہے جبکہ انہوں نے امیدظاہرکی کہ کھلاڑی مستقبل میں بھی ایسا ہی کھیل پیش کریں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ چار ملکی سیریز سے متعلق آئی سی سی کو تمام تفصیلات سے 10 روز میں آگاہ کردیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو بھی10 وکٹوں سے یادگار شکست دی تھی
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...