اپوزیشن سے قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر معید یوسف

0
256

اسلام آباد (این این آئی)مشیر قومی سلامتی امور معیدیوسف نے کہا ہے کہ پالیسی پر سول اورملٹری اتفاق رائے موجود ہے تاہم اپوزیشن سے قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائیکی ضرورت نہیں۔ایک انٹرویومیں معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی 5سال کیلئے ہے ایک سال میں ساری چیزیں پوری نہیں ہوتیں، خطے کی صورتحال بھی بدلتی رہتی ہے قومی سلامتی پالیسی پرہرسال نظرثانی کی جائیگی۔معیدیوسف نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت پالیسی میں تبدیلی کرسکتی ہے قومی سلامتی پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتمادمیں لیا گیا قومی سلامتی پالیسی پرسیاست یاتنقیدنہیں کرنی چاہیے اگر کوئی بھی تجویز دینا چاہتا ہے تو دے۔انہوںنے کہاکہ پالیسی قومی سیکیورٹی سے جڑے مسائل کے حل کیلئے ہے ،پالیسی کے تحت جہاں کمزوریاں ہیں انہیں درست کیاجائیگا یہ بات طے ہے کہ حکومتی رٹ کوچیلنج نہیں ہونے دینا کسی سے مذاکرات کی ضرورت ہوگی تومذاکرات ہوں گے۔مشیر نے واضح کیا کہ کہ پالیسی پر سول اورملٹری اتفاق رائے موجود ہے لیکن اپوزیشن سے قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائے کی ضرورت نہیں اپوزیشن کوقومی سلامتی پالیسی پرمذاکرات کی دعوت دی تھی۔