واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست ٹیکساس میں یہود کے ایک کنیسہ میں لوگوں یرغمال بنانے کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے فلاڈیلفیا میں خاتونِ اول جل بائیڈن کے ساتھ دورے کے موقع پر کہا کہ ملزم نے اپنے ہتھیارکسی بازار ہی سے حاصل کیے تھے۔ٹیکساس کے شہر کولی ویل میں لوگوں کو یرغمال بنانے کا واقعہ دہشت گردی کی کارروائی تھی،بائیڈن نے بندوق کے تشدد کوروکنے کے لیے درکار اقدامات کی اہمیت پرزوردیا ،انھوں نے کہا کہ پس منظر کی جانچ پڑتال کا خیال انتہائی اہم ہے لیکن اگرکوئی سڑکوں پر کسی اور سے کچھ بھی خرید کررہا ہے تو آپ اس طرح کی کوئی چیز نہیں روک سکتے۔