کراچی (این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہتک عزت کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔پیرکوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی پی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے استغاثہ کے گواہان 13 فروری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔بعد ازاں صوبائی وزیر سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حلیم عادل شیخ پرفردجرم عائدہوگئی ہے، انھوں نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، مجھ پرالزامات ثابت نہ کرسکے توقانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...