حضرت محمد تمام کائنات کیلئے رحمت اللعالمین بن کرتشریف لائے،وفاقی وزیراطلاعات

0
355

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ نبی آخر الزمان حضرتۖ کے یوم ولادت کے مبارک موقع پراہل وطن اورتمام مسلمانان عالم کودلی مبارکباد دی ہے ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپ تمام کائنات کیلئے رحمت اللعالمین بن کرتشریف لائے،بھٹکی ہوئی انسانیت کوامن و آشتی اور رواداری کیدرس سے روشناس کرایا۔ انہوںنے کہاکہ معاشرتی مسائل کاحل محسن انسانیت کے اخلاق حسنہ کی پیروی میں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے تصور پر فلاحی مملکت بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسی ریاست جہاں انصاف کا بول بالا ہو اور مساوات کی حقیقی روشنی سب کو میسر آئے۔