ڈھاکہ (این این آئی)لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش ڈھاکا کے علاقے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب پائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح چند مقامی افراد نے انہیں علی پور پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع دی۔ لاش کو بہت بری طرح قتل کیا گیا تھا کیونکہ لاش پر زخموں کے بہت زیادہ نشانات تھے۔لاش ملنے کے بعد پولیس نے اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور اس کے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ شخاوت نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ کالا بگن پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔کچھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اداکارہ رائمہ کیشوہر نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا شوہر 3 روزہ ریمانڈ پر ہے۔ دوسری جانب پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور رپورٹس آنے کا انتظار کررہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ رائمہ اسلام شمو بنگلا دیشی فلم اور ٹی وی کی کافی مشہور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے 1998 میں فلم ”برتامان” سے ڈیبیو کیا تھا اور اس وقت سے اداکارہ25 فلموں اور متعدد ٹی وی شوز میں کام کرچکی تھیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...