چیک (این این آئی)جمہوریہ چیک کی لوک گلوکارہ ہانا ہورکا کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق57 سالہ ہانا ہورکا نے کورونا ویکسین نہیں لگائی اور جان بوجھ کر کورونا کا شکار ہوئی جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوانے کے باوجود کورونا سے صحت یاب ہو رہی ہیں لیکن دو دن بعد اتوار کو ان کی موت ہوگئی۔گلوکارہ کے بیٹے نے بتایا کہ میں اور والدکورونا کا شکار ہوئے تاہم ہم دونوں نے مکمل ویکسین لگوائی البتہ ان کی والدہ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گی اور ایسے ہی ہمارے ساتھ رہیں گی۔بیٹے نے بتایا کہ جس دن ان کی موت ہوئی نے ہانا ہورکا بہتر محسوس کر رہی ہیں لیکن پھر ان کی کمر میں درد ہونے لگا تو وہ اپنے بیڈ روم میں لیٹ گئی جہاں 10 منٹ بعد ان کا انتقال ہوگیا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...