ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے لیے روس کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لافرنتیف نے ملاقات کی ہے اور ان سے جنگ زدہ ملک کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی ایلچی نے شام میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔روسی ایلچی نے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو روسی صدر ولادی میرپوتین کی طرف سے نیک خواہشات پر مبنی پیغام پہنچایا جبکہ سعودی ولی عہد نے جواب میں صدرپوتین کو نیک تہنیتی پیغام بھیجا ۔ملاقات میں سعودی وزیرمملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹرمساعد بن محمد العیبان اور چیف آف جنرل انٹیلی جنس خالد بن علی الحمیدان موجود تھے۔ روس کی جانب سے وزیرخارجہ کے ایلچی اورمشرق اوسط اور شمالی افریقا کے امور کے ڈائریکٹر سفیرالیگزینڈر کنشک بھی ملاقات میں شریک تھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...