اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات میں پھر اضافہ ہوگیا ، چوبیس گھنٹوںمیں مزید 23افراد چل بسے ،سات ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ، شرح بڑھ کر 13 فیصد کے قریب ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 678 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 814 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 93 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 65 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 57 ہزار 935 زیرِ علاج مریضوں میں سے 961 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 66 ہزار 479 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 44 لاکھ 15 ہزار 716 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 86 ہزار 27 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 17 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 868 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 16 ہزار 874 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 727 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 58 ہزار 879 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 96 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار 403 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 968 ہو گئیں
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...