لاہور( این این آئی)چونگی امر سدھو کے علاقہ گلستان کالونی میں ایک گھر میں ہیٹر کی وجہ سے آتشزدگی اور دھواں بھرنے سے تین کمسن بچے جاں بحق جبکہ ماں باپ اور تین بچے زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ چونگی امرسدھو کے علاقہ گلستان کالونی میں واقع ایک گھر کے مکینوں نے سردی کی شدت کم کرنے کے لئے ہیٹر جلا کر سوئے جس سے آگ بھڑک اٹھی ۔دھواں بھرنے اور آتشزدگی سے دو کم سن بہنیں او رایک بھائی جاں بحق جبکہ ماں باپ اور تین بچے زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آ گ کی شدت بہت زیادہ تھی۔زخمیوں کو ریسکیو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہیٹر کے قریب کھڑی کی گئی موٹر سائیکل آگ لگنے کا باعث بنی۔آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 2سالہ علی عباس، 4 سالہ زہرا،6 سالہ لاریب جبکہ زخمیوں میں مراتب علی ، فرزانہ اور تین بیٹے علی رضا،علی حسن اور علی حمزہ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...