چیئر مین سینٹ سے فارما سیوٹیکل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

0
186

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے کہاہے کہ ادویہ سازی کی صنعت کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے، معیشت کا پہیہ موثر انداز میں چلانے کیلئے صنعتی شعبے کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔پیر کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے فارما سیوٹیکل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی ،سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ چیئرمین سینیٹر محمد طلحہ محمود قائمہ کمیٹی تجارت چیئرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ بھی موجود تھے۔۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ملکی معاشی عدم استحکام کے باعث عالمی مالیاتی اداروں پر انحصار اور اْن کی شرائط ماننے کیلئے مجبور ہیں انہوںنے کہاکہ معیشت کا پہیہ موثر انداز میں چلانے کیلئے صنعتی شعبے کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوںنے کہا کہ ادویہ سازی کی صنعت کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے،مقامی صنعت عام آدمی کو مہنگی ادویات کی خریداری سے بچانے میں مدد دیتی ہے، اشیاء خوردونوش اور ادویات سمیت قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ مقامی صنعت کو سہارا دیا جائے اور معاشی ترقی کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔ پی پی ایم اے نے حالیہ منی بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور فارماسیوٹیکل شعبے پر مرتب ہونے والے اثرات سے آگاہ کیا اور کہاکہ سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ پی پی ایم اے وفد نے کہاکہ اس پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔وفد نے چیئرمین سینیٹ کو تمام مشکلات سے آگاہ کیا۔چیئر مین سینٹ نیکہ اکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور سینیٹ کی قائمہ برائے تجارت موثر انداز میں ان تمام معاملات کو دیکھ رہی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ پی پی ایم اے سے تحریری طور پر تجاویز طلب کیں۔انہوںنے کہاکہ تجاویز کی روشنی میں وزارت خزانہ، تجارت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔