سیاسی انتقام کے تحت بنائے گئے جھوٹے کیسز میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی’حمزہ شہباز

0
232

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کے تحت بنائے گئے جھوٹے کیسز میں چار سالوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی، عمران نیازی صاحب بتائیں کہ توشہ خانے کا حساب کب قوم کو دیں گے، فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی چشم کشا رپورٹ پر ان کی زبان گنگ ہو جاتی ہے، ملکی سلامتی دا پر لگانے معیشت کو زندہ درگور کرنے اور عوام کو مہنگائی کی کھائی میں دھکیلنے کا یوم حساب قریب آ گیا ہے، عمران خان اور ان کا نا اہل کرپٹ ٹولہ عوامی عدالت میں حساب دینے کی تیاری پکڑیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لاہور دھماکے کی تحقیقات میں سیف سٹی کیمرہ ناکارہ ہونے کا انکشاف تشویشناک ہے،میں بارہا اس جانب حکومت کی توجہ دلانے کی کوشش کر چکا ہوں۔گذشتہ سال پنجاب اسمبلی میں پیش رپورٹ بھی 30 فیصد سے زائد کیمروں کی خرابی کا اعتراف کرتی ہے۔دیگر منصوبوں کی طرح 18 ارب کی لاگت سے لگنے والے اس عوامی منصوبے کو بھی تحریک انصاف کی نااہلی کا دیمک چاٹ گیا ہے۔ وزیراعظم اور کٹھ پتلی وزیراعلی ، شہباز شریف کے لگائے منصوبوں کا کریڈٹ لینے ڈھٹائی سے پہنچ جاتے ہیں۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان اور بالخصوص پنجاب کو کاری ضرب لگائی گئی ہے۔ ان کی توجہ دھونس ، دھمکی ، عوام کی زندگی اجیرن کرنا، سیاسی انتقام اور لوٹ مار پر ہے۔گذشتہ روز بھی ایک ہارا ہوا شخص اپنی نااہلی اور بد انتظامی پر پردہ ڈالنے کے لئے لایعنی بھاشن دے رہا تھا