اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ وزیراعظم دھمکیوں کے ذریعے کس کو پیغام دینا چاہ رہے ہیں؟ ان کا لہجا اور الفاظ آج بھی کنٹینر سیاست والے ہیں، حکومت کنٹینر سے آخر کب اترے گی؟ ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ 3 سال کی حکمرانی کے بعد لوگ آپ سے کارکردگی کے بارے میں پوچھے گی۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی سیاست کا محور اپوزیشن جماعتیں ہیں، کارکردگی یا عوام نہیں، جمہوری اور سیاسی لوگ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر اس طرح کی دھمکیاں نہیں دیتے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو شاید ابھی تک احساس نہیں ہوا کہ آپ ملک کے وزیراعظم اور پارلیمان کے قائد ایوان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کوئی ڈکٹیٹر نہیں، اپوزیشن کو جیلوں میں رکھ کر بھی آپ ان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کے تمام دعوے اور وعدے جھوٹ پر مبنی تھے، آپ کی حکومت ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ عوام کو کہہ رہے ہیں کہ حالات اتنے خراب نہیں، اب لوگوں کو مزید جھوٹ نہیں برداشت ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام آپ کو مسترد کر رہی ہے، آپ اپنی نااہلی، ناکامیوں اور بدانتظامی کی وجہ سے گھر جائے گی ۔
مقبول خبریں
بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی
کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی ۔بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...