اسلام آباد (این این آئی)این سی او سی نے کورونا کی علامات کا شکار افراد کیلئے گھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنز جاری کردیںجس میں کہاگیاہے کہ کورونا کے مریض اور علامات کا شکار افراد پانچ دن قرنطینہ کریں، کورونا کا شکار افراد گھر سے نکلنے میں گریز کریں ۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت کے شعبے پر دباؤ کم کرنے کے لیے گائیڈ لائنز مؤثر ثابت ہوں گی لہٰذا ایسے افراد جن کا ٹیمپریچر 37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ یا زائد ہو ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہو اور وہ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوں۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے مریض اور علامات کا شکار افراد پانچ دن قرنطینہ کریں، کورونا کا شکار افراد گھر سے نکلنے میں گریز کریں اور دوسروں سے جتنا ممکن ہو فاصلہ رکھیں، بیمار ہوں تو گھر پر رہیں اور ڈاکٹر سے فون پر بات کریں، فون یا ای میل کے ذریعے دوسروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔این سی او سی نے کہاکہ بخار ،کھانسی ، سانس لینے میں دشواری ہو تو ڈاکٹرکو بتائیں، سینے میں مسلسل درد، ہونٹ یا چہرہ نیلا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ، بیمار شخص گھر میں دوسروں سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے الگ کمرے میں رہے، گھر میں رہتے ہوئے کئی ہفتوں کی ادویات اور سامان تک رسائی کو ممکن بنایا جائے ، بیمار کی کئیر کرنے والے افراد غیر ضروری مہمانوں سے اجتناب کریں، بیمار شخص اور اس کی کئیر کرنے والے ماسک کا استعمال کریں۔این سی او سی نے گائیڈ لائنز میں کہا کہ کورونا مریض کو کھانا کمرے میں دیا جائے ، بہتر ہے مریض سے رابطہ ہونے کی صورت میں پانچویں دن کورونا ٹیسٹ کروائیں ،غیر ویکسین شدہ 6 ماہ ویکسین مکمل ہوئے اور بغیر بوسٹر والے افراد کورونا مریض سے ملنے کی صورت میں 10 دن قرنطینہ کریں، بوسٹر شدہ شخص کو مریض سے رابطے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں تاہم 10 دن ماسک کا استعمال کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...