طالب علموں اور استاد کے ساتھ ایک محنت کا رشتہ ہوتا ہے جسکی وجہ سے انسانوں کی زندگیاں تبدیل ہوتی ہیں،عمر ایوب

0
225

ہری پور (این این آئی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ایک استاد ہی ایک انسان کی زندگی کو تبدیل کرتا ہے، طالب علموں اور استاد کے ساتھ ایک محنت کا رشتہ ہوتا ہے جسکی وجہ سے انسانوں کی زندگیاں تبدیل ہوتی ہیں ۔وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک کے سینر ٹیچر رضوان قریشی کی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کے ہمارے ضلع میں خاص کر اس سکول پر کڑوروں روپے کے فنڈ سے دوبارہ تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے اسکے علاوہ دیگر سکولوں کی تعمیر نو توسیع اور اپ گریڈیشن پر کڑوروں کے کام جاری ہیں، بجلی کے نیٹ ورک کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہری پور کے تیسرے فیڈر کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے، ایک فیڈر پر کڑوروں کے اخراجات آتے ہیں جبکہ ضلع ہری پور میں 20 کے قریب فیڈر گذشتہ 3 سالوں میں بن چکے ہیں اور پانچ نئے گریڈ سٹیشن بن رہے ہیں ۔وفاقی وزیر عمرایوب نے سوئی گیس کی ترقیاتی سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور میں اربو ں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ پر کام جاری ہے ۔