اسلام آباد (این این آئی)ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے وزیراعظم عمران خان کوفون کرکے لاہورمیں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے وزیراعظم عمران خان کوفون میں لاہورمیں 20 جنوری کو ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔شیخ محمد بن زید نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے پاکستان کی قیادت، حکومت اورعوام کے ساتھ اظہاریکجہتی بھی کیا۔وزیراعظم عمران خان نے تعزیت اورحمایت پرابوظہبی کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان متواتراورخوشگواربات چیت برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔انہوں نے نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، علاقائی اورعالمی امورپرقریبی روابط جاری رکھنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...