حکومت کا نوازشریف کی واپسی کا بیان حلفی دینے پر شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ

0
201

اسلام آباد(این این آئی)اٹارنی جنرل آفس نے نواز شریف کی واپسی کا بیان حلفی دینے پر شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی گارنٹی کا حوالہ دیا جائے گا اور شہبازشریف کو لاہور ہائیکورٹ میں دیئے گئے بیان حلفی پر عملدرآمد کی تلقین کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو بیان حلفی پر عملدرآمد کے لیے مخصوص وقت بھی دیا جائے گا اور عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ کیا جائے گا۔