عمران خان کی دھمکی ؟ عمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا، آپ بچ نہیں سکتے،مریم اور نگزیب

0
209

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی دھمکی کس کیلئے تھی؟ جب نوازشریف وزیر اعظم تھے ، تم ریاست ، عدالت ، پارلیمان کو دھمکیاں دے رہے تھے ؟،عمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا، آپ بچ نہیں سکتے، آپ نے عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا، اب آپ کا گریبان ہوگا اور عوام کا ہاتھ ہوگا،شہباز شریف کو کریمنل کہنے کی ہمت کیسے ہوئی ؟ آپ کو گھر بھیجنے کیلئے ہر عوامی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے، ہم آپ کی طرح ایمپائر کی انگلی کی دھمکی نہیں دیتے،عمران خان عوام پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑدیں۔وہ پیر کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بلال کیانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ روز ملک کے مسلط وزیراعظم نے عوام سے جس طرح مخاطب ہوئے ان کی ذہنی توازن کی شدت مزید بڑھ گئی ہے ،یہ شخص کیا اب برسر اقتدار رہنے کے قابل ہے جو عوام، ریاست اور پارلیمان کو دھمکی دیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز کی تقریر ایک نااہل، چور اور اقتدار کے ہوس میں مبتلا شخص کی تقریر تھی ،اب اسے معلوم ہوچکا ہے کہ وہ اب گھر جارہا ہے،ساڑھے تین سال کنٹینرز پر چڑھ کر کہتا رہا میں چھوڑونگا نہیں ،اب ساڑھے تین سال حکمرانی کے بعد بھی کہتا ہے اب میں چھوڑوں گا نہیں ،اب خدا کا واسطہ ہے اس قوم کی جان چھوڑ دیں، آپ نے ساڑھے تین ارب کا ڈاکہ ڈالا اب وہ خوف کا شکار ہے ۔انہوںنے کہاکہ آپ کو آر ٹی ایس ایس کو بٹھا کر اور بیساکھیوں کے سہارے لایا گیا، اب یہ پول وہ خود کھول رہے ہیں ،جو منتخب ہوکر آتے ہیں وہ دھمکاتے نہیں عوام کے پاس جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جب آپ سڑکوں پر غلاظت ڈھیر لگا رہے تھے اس وقت وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف تھے ،آپ آج آپ کہتے ہیں آپ دفتر بیٹھ کر گھٹیا باتیں سنتا ہوں، گھٹیا باتیں عوام نہیں آپ اس کرسی پر بیٹھ کر کررہے ہیں، آپ اس کرسی کی تضحیک کررہے ہیں ،آپ نے عوام کو بے روزگار، ملک کو کنگال اور معیشت کو تباہ کردیا ہے ،آپ کو خوف اس لئے کہ آپ نااہل ہیں، آپ چور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے باپ کے سامنے بیٹی کو ہتھکڑیاں لگائیں، نواز شریف، شہباز شریف کو موت کی چکیوں میں رکھا ،عدالتوں سے فیصلے لے کر ن لیگی قیادت و کارکن سرخرو ہوئے ہیں