نئی دلی(این این آئی)بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھارتی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب اور امیر کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مودی حکومت نے عالمی وبا کے دوران جو بھی اقدامات کئے ہیں ان کا فائدہ صرف حکومت کے چند پسندیدہ سرمایہ داروںکا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران غریبوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور ان کی آمدنی میں 53فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ امیروں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پورا ملک کووڈ کے بحران سے دوچار ہوا،تاہم ملک کے غریب اور متوسط طبقہ کو مودی حکومت کی ‘اقتصادی وبا’کا بھی شکار ہونا پڑاہے۔ انہوں نے کہاکہ امیر اور غریب کے درمیان خلیج مزید بڑھانے کا سہرا مودی حکومت کے سر ہے۔ انہوں نے میڈی کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتہائی غریب، متوسط طبقے اور اعلی متوسط طبقہ کی آمدنی میں 20فیصد کمی ہوئی ہے جب کہ امیر لوگوں کی آمدنی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...