اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلا ت مراد سعید نے کہاہے کہ کراچی ، کوئٹہ ، چمن شاہراہ کو قاتل شاہراہ کہا جاتا ہے ، تین دہائیوں پر سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ،شاہراہ کا ٹینڈر ہوچکا کنٹریکٹ ایوارڈ ہوچکا، وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ باضابطہ افتتاح کرینگے۔کراچی کوئٹہ، چمن ہائی میں ٹریفک حادثات میں اضافے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس سینیٹ میں سینیٹر دنیش کمار نے کیا اور کہاکہ بلوچستان کی یہ شاہراہ دہشتگرد شاہراہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں بھی اسی شاہراہ کا متاثرہ ہوں 54 ٹانکے میرے سر پر لگے، اس خونی شاہراہ پرکئی لوگ لقمہ اجل بنے، کئی گھر اجڑے۔ انہوںنے کہاکہ سب حکومتوں نے اس شاہراہ کی تعمیر کے وعدے کیے مگر کوئی کام نہیں ہوا،بجٹ میں رقوم صرف فزیبلٹی کیلئے رکھی جاتی ہے۔ سینیٹر دینش کمار نے کہاکہ اس شاہراہ کو ڈبل کیا جائے۔ وزیر مواصلات مراد سعید نے توجہ دلائو نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ کراچی کوئٹہ چمن کی اس شاہراہ کو قاتل سڑک کہا جاتاہے، تین دہائیوں سے اس سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 796 کلو میٹر کی شاہراہ ہے اگلے مہینے اس کا افتتاح ہے،330 کلو میٹر کے سیکشن پر کام شروع کرنے جا رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شاہراہ کا ٹینڈر ہوچکا کنٹریکٹ ایوارڈ ہوچکا، وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ اس کا باضابطہ افتتاح کرینگے۔ مراد سعید نے کہاکہ گزشتہ حکومت 2ہزار کلو میٹر شاہراہوں کی منصوبہ بندی کی تھی،موجودہ حکومت نے بلوچستان میں 3ہزار کلومیٹر جبکہ پورے ملک میں8ہزار کی منصوبہ بندی کی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...