پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے ٹرانزکشن سٹرکچر کی منظوری دیدی

0
237

اسلام آباد (این این آئی)پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے ٹرانزکشن سٹرکچر کی منظوری دیدی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، وائس چیئرمین پی تھری اے بورڈ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پلاننگ نے شرکت کی ،سیکرٹری ریلوے، ممبر پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ، اوردیگر اعلی حکام بھی اجلاس کے شرکاء میں شامل تھے۔بورڈ نے کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ سے متعلق پہلوئوں کے اہم اعدادوشمار اور اجزاء کا جائزہ لیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور منصوبے کی کامیابی کے امکانات بڑھانے کے لئے نجی شعبے کو کم از کم ریونیو گارنٹی دی جائے گی، کرائے اور دیگر ذرائع سے آمدن کے لئے سرکلر ریل اسٹیشنوں پر کمرشل امور شروع کرنے کا حق بھی دیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبے کا مقصد کراچی کے میٹروپولیٹن سٹی کو قابل اعتماد، محفوظ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پروجیکٹ میں 43 کلومیٹر کے ڈوئل ٹریک اربن ریل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی 3 سال میں تعمیر شامل ہے، منصوبے سے ساڑھے 4 لاکھ یومیہ مسافروں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبے کی 33 سالہ رعایتی مدت کے اختتام تک مسافروں کی 1 ملین یومیہ آمدورفت متوقع ہے، یہ پروجیکٹ الیکٹرک ٹرینوں کا استعمال کرکے گا ہفتے میں 7 دن اور دن میں 17 گھنٹے کام کرے گا۔ اعلامیہ کے مطابق پروجیکٹ میں شہر کے گنجان آباد علاقوں کو کوریڈور کے ساتھ ساتھ 30 اسٹیشنوں کی تعمیر شامل ہے۔وفاقی وزیر اسد نے کہاکہ یہ پراجیکٹ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اہم جزو ہے، یہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ، حادثات اور وقت کی بچت اور صنفی مساوات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا