لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ تبدیلی کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے،حکومت کے ترجمان آج بھی آکر عمران خان کے قصیدے پڑھ رہے تھے آپکی ڈھٹائی کو سو توپوں کی سلامی ملنی چاہئے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان مسلسل چار سال سے عالمی سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہورہے ہیں۔جعلی صادق و امین کا اصل بھیانک چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔شریف فیملی ہر فورم سے سرخرو اور تبدیلی ہر جگہ سے بدنام ہورہی ہے۔شہبازشریف کو برطانیہ کی عدالت نے صادق و امین قرار دیا،نوازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز ہر محاذ پر سرخرو ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور عثمان بزدار ناکامی کے تمام تمغے وصول کررہے ہیںیہ مکافات عمل ہے،چور،چور کا شور مچانے والے خود سرٹیفکیٹ شدہ چور ثابت ہورہے ہیں۔کرائے کے ترجمانوں کے پاس عمران نیازی کی کسی چوری کا جواب نہیں،تبدیلی کی ڈوبتی کشتی سے سوار باری باری چھلانگیں لگانا شروع ہوگئے ہیں
مقبول خبریں
سپریم کورٹ کا فیصلہ ،چیئر مین نیب نے نیب میں پوسٹنگز ‘ ٹرانسفرز پر...
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز ' ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر...
ریاستی آئینی اداروں کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور اہم ریاستی آئینی اداروں کو...
پاکستان کی یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کے مذموم بھارتی اقدام کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو ان کی حقیقی قیادت سے محروم...
مقبوضہ جموںوکشمیر میں (کل)ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی
سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی...
وزیراعلی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔چیف جسٹس...