سعودی عرب،انڈونیشیا سے تعلقات کیلئے پرامید،اسرائیل

0
298

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ چارمسلم ممالک کے ساتھ 2020میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدوں کی بنیاد پرسعودی عرب اور انڈونیشیا سے بھی سفارتی تعلقات کے قیام کی امید کرتے ہیں لیکن ان دونوں ممالک سے اس طرح کے معاہدوں میں ابھی وقت لگے گا۔اسرائیلی وزیرخارجہ یائرلاپیڈ نے اسرائیلی ریڈیوسے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل ابراہیم معاہدوں کو متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش سے آگے مزید ممالک تک وسعت دینے پرغورکررہا ہے۔انھوں نے کہاکہ اگر آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ ہم جن اہم ممالک کو دیکھ رہے ہیں،وہ کون سے ہوسکتے ہیں تو انڈونیشیا ان میں سے ایک ہے، یقینا سعودی عرب ہے لیکن اس طرح کے معاملات کو طے کرنے میں وقت لگتا ہے۔لاپیڈ نے یہ بھی دعوی کیا کہ بعض چھوٹے ممالک آیندہ دو سال میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا سکتے ہیں لیکن انھوں نے ان ممالک کا نام نہیں لیا ہے۔