30 سال بعد کسی بھی تھائی وزیراعظم کا پہلا دورہ سعودی عرب

0
218

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوت چن اوچا سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایک عظیم الشان تقریب میں تھائی رہ نما کا خیرمقدم کیا۔اس سے پہلے الریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے دیگر ریاستی عہدے داروں کے ساتھ شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرتھائی وفد کا استقبال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان اورتھائی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات سے متعلق مختلف امور اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دو روزہ دورہ سعودی عرب کی دعوت پر کیا جارہا ہے اور یہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے 30 سال سے زیادہ عرصے میں حکومتی سطح پرسعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔یادرہے کہ سعودی عرب نے تھائی لینڈ کے ساتھ چوری کے ایک واقعے پر اپنے سفارتی تعلقات کا درجہ پست کردیا تھا۔30 سال سے زیادہ عرصہ قبل یہ واقعہ بلیوڈائمنڈ چوری کے نام سے مشہور ہوا تھا۔