اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے۔ بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تصویر کے ساتھ ان کا ایک بیان شیئر کیا ہے جس میں ایاز صادق نے کہا تھا کہ ”میاں صاحب کا جسم لندن میں اور روح پاکستان میں ہے ”۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اصل صورتحال یہ ہے کہ میاں نواز شریف کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے، اکائونٹ چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں، اپارٹمنٹس لندن میں اور بیٹی کے نام پر ہیں۔
مقبول خبریں
ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جارہا ہے، اسحاق...
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے...
لندن میں علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
لندن (این این آئی)لندن میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ...
وزیراعظم اور وزراء نے لندن کے اخراجات خود اٹھائے ، مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم اور وزراء نے لندن کے اخراجات خود اٹھائے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم شہباز...
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت...
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل ہوگئی ۔چیف جسٹس آف...
عمران خان معاشی تباہی، مہنگائی اور بے روزگاری پر عوامی مجرم ہیں، جواب دینا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان معاشی تباہی، مہنگائی اور بے روزگاری پر...