اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئیٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کمال ڈھٹائی اور بے شرمی ہے کہ کرپشن کا عالمی سرٹیفیکٹ لینے کے باوجود آپ کی جھوٹی زبان چلے جا رہی ہے ،فواد صاحب ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل عمران صاحب کو چور اِس لئے کہہ رہی ہے کہ ملک میں تاریخی کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک اور عوام ساڑھے تین سال سے منظم عمران مافیا کا سامنا کر رہا ہے جس کی تصدیق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کر دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل واضح طور پہ یہ کہہ رہی ہے کہ حکومتی اور سرکاری معملات میں ہر طرح کی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری صاحب عمران صاحب سے پوچھ لیں یا اْن کے ہی ماضی میں دئیے ہوئے بھاشن غور سے سْن لیں کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کون سی کرپشن کی نشاندہی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے آٹا چینی دوائی بجلی گیس ایل این جی کووڈ فنڈ میں چوری کے تمام قصے اس رپورٹ میں جوڑے گئے ہیں ،عوام جانتی ہے کہ وہ یہ اِس لئے کہہ رہے ہیں کہ عمران صاحب نے عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی سب چوری کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل اِس لئے یہ کہہ رہی ہے کہ ملک میں ساڑھے تین سال سے قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی اور عمران مافیا نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یہ اِس لئے کہہ رہی ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اداروں اور ریاست کی طاقت کا ناجائز استعمال کر احتساب کے نام پہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کی شان ہے کہ جو دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتا رہا اس کا اپنا منہ کرپشن کی گندگی سے داغدار ہوگیا ،اللہ کی شان ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے عمران صاحب کے لگائے جھوٹے الزام تو ثابت نہ ہوئے لیکن خود عالمی سرٹیفائیڈ چور نکلے۔ انہوںنے کہاکہ فواد صاحب چوری پکڑی گئی
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...