اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہاہے کہ ہندؤ انتہا پسند تنظیمیں بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے کھلے عام عوام کو اکسا رہی ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت ایک ہندؤ انتہا پسند فاشسٹ ملک بن چکا ہے ، ہندؤ انتہا پسند تنظیمیں بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے کھلے عام عوام کو اکسا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یوم جمہوریہ منانے سے بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کے عوام عزم و استقلال کی مثال بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجھد جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی دنیا بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔
مقبول خبریں
سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے...
اسلام آباد/ڈیرہ بگٹی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو...
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،امن وامان کی سکیورٹی کے حوالے سے...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن وامان اور پاکستان...
سپریم کورٹ کا فیصلہ ،چیئر مین نیب نے نیب میں پوسٹنگز ‘ ٹرانسفرز پر...
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز ' ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر...
ریاستی آئینی اداروں کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور اہم ریاستی آئینی اداروں کو...
پاکستان کی یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کے مذموم بھارتی اقدام کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو ان کی حقیقی قیادت سے محروم...