لاہور ( این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ فلم انڈسٹری کے سر پر کسی حکومت نے ہاتھ نہیں رکھا،جب تک سب لوگ ایمانداری سے کام نہیں کریں گے حالات میں بہتری ممکن نہیں ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ سلطان راہی مرحوم کے زمانے میں کئی کئی دن تک گھر کی شکل نہیں دیکھتی تھی کیونکہ 24گھنٹے کام کرنا پڑتا تھا۔آج کل تونہ فلم کا سکرپٹ ہوتا ہے اور نہ مکمل ڈائیلاگ، پہلے تو کئی کئی دن گانے کی بھی ریہرسل ہوتی تھی،اب ریڈی میڈکام ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے انڈسٹری سے سب کچھ کمایا ، آج وہ گھروں میں بیٹھے ہیں، جب یہ لوگ خاموش ہیں تو پھر باقی لوگ کیوں آگے آئیں۔ بہار بیگم نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ فلم انڈسٹری کے سر پر کسی حکومت نے ہاتھ نہیں رکھا،ہماری انڈسٹری میں دوغلا پن اور منافقت بہت زیادہ ہے،جب تک سب لوگ ایمانداری سے کام نہیں کریں گے حالات میں بہتری ممکن نہیں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...