لاہور (این این آئی) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے میں سدھار پیدا کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنی اپنی جگہ پر ایمانداری سے کام کرنا چاہیے ،دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں بنیادی نقطہ صرف یہی ہے کہ وہاں کا ہر شہری اپنی ذمہ داریوں اور حقوق سے بخوبی آگاہ ہے ۔گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ادارے کا سربراہ اچھا ہو تو ماتحت غلط کام کرتے ہوئے ڈرتا ہے اور یہ ترتیب ہر اد ارے اور حکومتوں تک جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لوگ بروقت ٹیکس ادا کرتے ہیں جس سے حکومتی مالی معاملات سے تمام مسائل حل ہوتے ہیں ۔حکومت صرف ان لوگوں سے ٹیکس وصو ل کرے جن کی آمدن اسی طرح کی ہو جس پر ٹیکس عائد ہوسکے ۔ ہمارے ہاں ٹیکس کلچر کو زبردستی مسلط کیا جاتا ہے کبھی جاگیر داروں اور وڈیروں سے زرعی ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا اور غریب لوگوں کے بجلی بلوں میں بھی پانچ ، چھ قسم کے ٹیکس ڈال دئیے جاتے ہیں جس کی کسی کو سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے اداکریں اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرے جو ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...