لاہور( این این آئی) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے ، اگر ہمیں کامیابی کیلئے ماضی سے کچھ اچھا ملتا ہے تو اسے اپنانا چاہیے ،ایک وقت وہ بھی تھا جب شا م کے وقت ٹی وی ڈرامہ لگتا تھا تو گلیاںسنسان ہو جایا کرتی تھیں ۔ ایک انٹر ویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ نئے آنے والے فنکار اچھا کام کر رہے ہیں اور بظاہر ڈرامہ انڈسٹری درست سمت میں گامزن ہے ۔تاہم ہمیںاپنے اسکرپٹس کا رخ تبدیل کرنے اور کہانی کو اپنے معاشرے کے مسائل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔ نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کرنا ہوگا اور اسٹیج ، ٹی وی اور فلم اس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ ہمسایہ ملک کے ڈراموںسے بہت بہتر ہے ۔ ہمیں ایسی کہانیوںکو موضوع بنانا چاہیے جس سے معاشر ے میں بیگاڑ پیدا نہ ہو بلکہ اصلاح کا پہلو نکلے ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...