بغداد(این این آئی)عراق کے شہر بصرہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اندلس اسکوائر میں دھرنا منتشر کرنے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے حکومت کے خلاف دھرنا دینے والیمظاہرین پر دھاوا بول دیا جس پر مظاہرین نے بھی پولیس پر سنگ باری کی۔سماجی کارکنوں کے مطابق انسداد ہنگامہ آرائی پولیس نے رات گئے وسطی بصرہ میںالبحریہ اسکوائر کو مظاہرین سے خالی کراتے ہوئے وہاں پر موجود دھرنا منتشر کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے دھرنے کی وجہ سے بند کی گئی شاہراہ کو بھی کھول دیا گیا ہے۔بصرہ میں پولیس کی جانب سے اسکوائر خالی کرانے کی کارروائی سے چند گھںٹے قبل سیکیورٹی فورسز نے بغداد کے وسط میں البحریہ اسکوائر کا دھرنا ختم کرایا۔عراقی آپریشنز کمانڈ کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا کہ التحریر اسکوائر وسطی بغداد میں الجمہوریہ پل کو مظاہرین کے قبضے سے چھڑا کر انہیں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...