انقرہ (این این آئی)ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 79ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی نے بتایاکہ ازمیر زلزلے میں 949 افراد زخمی ہوئے جبکہ 29 فراد طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ۔ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کے لیے ایک ہزار سے زائد شیلٹرز قائم ہیں جبکہ زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار 430 شیلٹرز بنائے جا رہے ہیں۔ زلزلے کے بعد سے اب تک 987 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ، ترک شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔واضح رہے کہ ترک شہر ازمیر میں 30 اکتوبر کو 7.0 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...