کروناجی 20کے سالانہ سربراہ اجلاس کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں، شاہ سلمان

0
241

ریاض (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ کوویڈ 19کی وبا خطرناک ضرور ہے مگر یہ وبا سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی جی20سربراہ کانفرنس اور اس کی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خادم الحرمین کی طرف سے یہ پیغام مملکت کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گذشتہ روز تھاٹ20ورچوئل اجلاس کے موقعے پر پڑھ کر سنایا۔ پیغام میں کرونا کی وبا کے نتیجے میں عالمی مالیاتی نظام پر مرتب ہونے والے ا ثرات اور بحرانوںکے حل کے طریقہ کار پرروشنی ڈالی گئی۔شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا نے ہمیں ایک بار پھر عالمی بحرانوں کے حل لیے مالیاتی نظام کو تقویت دینے پر متوجہ کیا ہے۔ ہمیں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی مارکیٹوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کر کے عالمی تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔