بچپن میں اور کیریئر کی ابتدا میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، عائشہ عمر

0
234

کراچی(این این آئی) اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنے بچپن اور شوبز کے ابتدائی دنوں میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کے بارے میں بات کی ہے۔عائشہ عمر پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے سال 2000 میں ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔تاہم انہیں شہرت یوں ہی نہیں ملی ہے بلکہ انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کئی تکلیفیں برداشت کی ہیں۔ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک آن لائن شو کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے بچپن اور شوبز انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقعات پر بات کی۔عائشہ عمر نے بتایا کہ جب وہ ڈیڑھ سال کی تھیں ان کے والد کا انتقال ہوگیا اور اس وقت سے ان کی والدہ نے انہیں اور ان کے بھائی کو اکیلے پالا۔ زندگی میں والد کا سایہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بہت کچھ جھیلنا پڑا۔عائشہ عمر نے بتایا کہ انہیں بچپن میں اور شوبز انڈسٹری میں کیر یئر کی ابتدا میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔عائشہ نے یہ تو نہیں بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں کس نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تاہم یہ بتایا کہ جنہیں وہ انڈسٹری میں بڑے سمجھ کر عزت دیتی تھیں انہی لوگوں نے ان کے ساتھ برا کیا اور انہیں ہراساں کیا