ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کی رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز اور اداکار اپنی دلچسپ حرکات کی وجہ سے خبروں میں رہنے کا ہنر جانتے ہیں اور اکثر اوقات وہ ایسی حرکت بھی کرجاتے ہیں جس کا تصور کرنا بھی مشکل ہے مگر اسے دیکھ کر مداح بھی حیران ہوئے بنا نہیں رہ پاتے۔ابھی پچھلے دنوں اپنی سالگرہ کی تقریبات کے دوران بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی رکشہ چلانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں وہ اپنے فارم ہاؤس کے باہر رکشہ چلاتے ہوئے دیکھے گئے تھے، تاہم اب شردھا کپور کی بھی کچھ اسی طرح کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا ہے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شردھا کپور نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک آٹو رکشے میں سفر کرتی نظر آرہی ہیں ساتھ اس رکشے میں ایک پرانا گانا بھی چل رہا ہے جسے وہ خوب انجوائے کررہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور نے اپنے چہرے پر سیاہ ماسک پہنا ہوا ہے جبکہ شرٹ بھی سیاہ رنگ کی زیب تن کی ہوئی ہے اور رکشے میں سفر کرنے کے دوران ان کے بال اڑتے ہوئے چہرے اور آنکھوں پر آرہے ہیں، اس دوران وہ موبائل سے ویڈیو بناتی ہوئی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں شردھا نے لکھا کہ آپ کا سنڈے کیسا ہوتا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...