اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جولائی تا نومبر ہر سال مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایک انٹرویومیں مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی رفتار اب کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر جن اشیاء پر حکومتی سبسڈی نہیں ان کی قیمت بڑھتی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہاکہ وزارت خزانہ اور اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 17 روپے تک بڑھانے کی تجویز دی تھی۔مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مؤخر کیا کیونکہ اب وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 دن مؤخر رکھیں یا 15 دن۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...