واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست واشنگٹن میں ہونے والے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو قرض پروگرام کی بحالی اور ایک ارب ڈالر قسط جاری کرنے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔پاکستان نے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دینے سمیت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں۔ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان نے 350 ارب روپیکا ٹیکس استثنٰی ختم کرکے ٹیکس وصولیوں کاہدف271 ارب روپے سے بڑھاکر6100 ارب روپے کردیا ہے۔پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کا ہدف 600 ارب روپے سے کم کرکے 356 ارب روپے کر دیاگیا ہے، ہرماہ چار روپے فی لیٹر کے حساب سے پی ڈی ایل بڑھانے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کی کمی کیعلاوہ بجلی اورگیس کے بلوں میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس آئی ایم ایف کے مطالبے پر آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے شیڈول 5، 6، 7، 8اور 9 میں ترامیم بھی کردی گئیں، یوں یہ تمام اقدامات کرکے آئی ایم ایف کی سبھی شرائط پوری کردی گئی ہیں۔ اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالرقرض جاری کر دیاجائے گا اور ساتھ ہی قرض بحالی پروگرام بھی شروع ہو جائیگا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...