اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت شفقت محمود کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات (CCIR) کا اجلاس کابینہ ڈویژن میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور اسٹیبلشمنٹ کے ایس اے پی ایم محمد شہزاد ارباب نے بھی شرکت کی۔ کامرس ڈویژن نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) سے متعلق کمیٹی کو ایک پریزنٹیشن دی جو پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ (EDF ایکٹ 1999) کے ذریعے تشکیل دی گئی تھی اور اس ایکٹ کے مطابق EDF کا انتظام بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے کیا جائیگا اس لیے CCIR اسکو خود مختار ادارے کی حیثیت دینے کے لئے نوٹی فیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرے۔ سی سی آئی آر نے اس موضوع پر کابینہ ڈویژن کی رائے لینے کے بعد، کامرس ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ سی سی آئی آر کو سمری ارسال کریں اور اس کی توثیق کے بعد، ای ڈی ایف کو خود مختار ادارہ کے طور پر نوٹیفیکیشن کیا جائیگا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ سینڈک میٹل لمیٹڈ پر کمیٹی کے 2019 کے فیصلے پر نظرثانی کرے تاکہ اسے صوبوں کو منتقل کیے جانے والے اداروں کی فہرست میں شامل نہ کیا جائے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...