پاکستان میں کورونا وائرس کی 5 ویں لہر کے دور ان چوبیس گھنٹوں میں مزید 29مریض چل بسے

0
241

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی 5 ویں لہر کے دور ان چوبیس گھنٹوں میں مزید 29مریض چل بسے ، 6047نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد شرح 9.88ریکارڈ کی گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 47 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 29 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید9 ہزار 590مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 330 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کْل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 2 ہزار 103 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 559 کی حالت تشویش ناک ہے، 13 لاکھ 4 ہزار 980 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 190 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 51 لاکھ 34 ہزار 775 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 44 ہزار 722 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 840 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 82 ہزار 316 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 185 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 96 ہزار 328 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 9 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 29 ہزار 4 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 982 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 38 ہزار 805 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 758 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 501 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 368 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 737 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 188 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔