دوحا (این این آئی )ترکی کے شہر ازمیر میں دو روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے پر فلسطینی علما نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علما کونسل کی بیرون ملک شاخ کے دوحا میں قائم دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ازمیر میں آنے والے قیامت خیز زلزلے پر فلسطینی علما کونسل اور فلسطینی قوم کو صدمہ پہنچا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی قوم اور علما ترکی کے ساتھ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ازمیر اور زلزلے سے متاثرہ دوسرے علاقوں کے عوام کی مشکلات فلسطینی قوم کی مشکلات ہیں۔ ترک قوم فلسطینی قوم کی دلوں میں بستی ہے اور اس کا ہردکھ فلسطینی قوم کا دکھ ہے۔خیال رہے کہ ترکی میں دو روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...