فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی

0
349

منیلا(این این آئی)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹریٹ نے سمندری طوفان گونی سے متاثرہ علاقوں کا پیر کے روز معائنہ کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے حکام کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان گونی سے کم از کم 16افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تین دیگر لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ حکام نے دعوی کیا کہ پیشگی اقدامات اورلوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیے جانے کی وجہ سے اموات کی تعداد بہت زیادہ نہیں رہی تاہم بعض علاقے ملک کے دیگر حصوں سے اب بھی کٹے ہوئے ۔صدر روڈریگو ڈیوٹریٹ کے ترجمان ہیری روق نے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ ہمارا ہدف یہ ہونا چاہیے تھا کہ کسی کی موت نہ ہو۔ لوگوں کو ممکنہ متاثرہ علاقوں سے زبردستی نکالا گیا جس کی وجہ سے اموات کی تعداد بہت کم رہی۔ڈیوٹریٹ نے اپنے آبائی وطن ڈواو سے منیلا روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بعض سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا،فلپائن کے پولیس سربراہ البے صوبے کے گوئنو بٹان کے لیے روانہ ہوگئے