لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری شہداء کو سلام اورعظیم جدوجہد پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ جموں وکشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیامیں پائیدار امن و ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ،5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات عالمی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین اور منظم پامالیوں، عالمی قانون کی خلاف ورزیوںپر جوابدہی کے کٹہرے میں کھڑا کرے ،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر حل کرایا جائے، پانچ فروری کا دن اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے تقاضہ کرتا ہے کہ وہ اپنی قانونی، جمہوری اور انسانی ذمہ داریاں پوری کریں ،یوم یکجہتی کشمیر پاکستانی عوام کے جموں وکشمیر کے اپنے بھائیوں بہنوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام نے استصواب رائے کے حق کے حصول اور بھارتی قبضے سے نجات کے لئے تاریخی جدوجہد کی ہے ،نسل درنسل کشمیریوں کی شہادتیں ان کے آزادی سے کم کچھ نہ قبول کرنے کے آہنی عزم کا مظہر ہیں ،ہم کشمیری شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، عوام کی حقیقی قیادت کو ان کی ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور جموں وکشمیر کے تنازعات اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری کے لئے دوبڑے چیلنج ہیں ،دیرینہ ترین تنازعات کے حل تک اقوام متحدہ کے قیام کے بنیادی مقاصد پورے نہیں ہوں گے ،اقوام متحدہ کو اپنی ساکھ کی بحالی کے لئے جموں وکشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا منصفانہ حل یقینی بنانا ہوگا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...