اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم یک جہتی کشمیر پر کشمیری شہداء کو سلام،عظیم جدوجہد پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تنازعہ جموں وکشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر حل کرایا جائے۔ اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یک طرفہ بھارتی اقدامات عالمی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین اور منظم پامالیوں، عالمی قانون کی خلاف ورزیوںپر جوابدہی کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔ انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر حل کرایا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آج کا دن اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اپنی قانونی، جمہوری اور انسانی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ انہوںنے کہاکہ یوم یک جہتی کشمیر پاکستانی عوام کے جموں وکشمیر کے اپنے بھائیوں بہنوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے ۔ اپزیشن لیڈر نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام نے استصواب رائے کے حق کے حصول اور بھارتی قبضے سے نجات کے لئے تاریخی جدوجہد کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نسل درنسل کشمیریوں کی شہادتیں ان کے آزادی سے کم کچھ نہ قبول کرنے کے آہنی عزم کا مظہر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، عوام کی حقیقی قیادت کو ان کی ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...