امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید کا اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار

0
281

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کے بدترین جبر نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایک المیے کو جنم دیا ہے،یوم یکجہتی کشمیر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کے غیر متزلزل عزم کے اعادے کا دن ہے،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے ،بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں رائج کالے قوانین کو فی الفور واپس اور فوجی محاصرہ ختم کیا جائے، اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششوں کو ترک کیا جائے، ذرائع ابلاغ سے پابندیاں اٹھائی جائیں اور قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ویبینار کا انعقاد کیا گیا ، ویبینار کے انعقاد کا مقصد حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کوشاں کشمیری عوام کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ اور عالمی برادری کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھاویبینار میں برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ افضل خان، ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹرٹیجک اسٹڈیز سابق سفیر اعزاز احمد چوہدری، امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان،انسانی حقوق کے لئے سرگرم معروف کارکن ڈینئیلہ خان اور سماجی کارکن کرنل (ر) ویس مارٹن نے خطاب کیا ۔کشمیری عوام سے مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے بدترین جبر نے وادی میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایک المیے کو جنم دیا ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں رائج کالے قوانین کو فی الفور واپس لیا جائے، فوجی محاصرہ ختم کیا جائے، اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششوں کو ترک کیا جائے، ذرائع ابلاغ سے پابندیاں اٹھائی جائیں اور قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے بدترین شکار کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے مسئلہ کشمیر کو محض بھارت کا اندرونی معاملہ بیان کرنے کے پراپیگنڈے کورد کرتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے لئے مسلسل آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا